سورة المؤمنون - آیت 90
بَلْ أَتَيْنَاهُم بِالْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بلکہ ہم ان کے پاس سچی بات (٢٧) یعنی قرآن) لے کر آئے ہیں اور وہ بیشک جھوٹے ہیں ( کہ اسے اگلے لوگوں کی کہانیاں کہتے ہیں)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
5۔ یعنی اپنی اس بات میں جھوٹے ہیں کہ اللہ کے سوا اور بھی بندگی کے لائق ہے۔