سورة المؤمنون - آیت 69
أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یا انہوں نے اپنے رسول کو پہلے سے نہیں پہچانا ہے، اسی لئے اس کا انکار کر رہے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8۔ یعنی یہ بات بھی نہیں کیونکہ وہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دیانت و امانت کو خوب پہچانتے تھے بلکہ خود انہیں ” امین“ کہہ کر پکارتے تھے۔