سورة المؤمنون - آیت 62
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۖ وَلَدَيْنَا كِتَابٌ يَنطِقُ بِالْحَقِّ ۚ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ کام کا پابند (١٧) نہیں کرتے ہیں، اور ہمارے پاس نامہ اعمال ہے جو سچ بولتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
1۔ اور شریعت کے تمام احکام میں یہی اصول کار فرما ہے۔ (بقرہ :286)۔