سورة المؤمنون - آیت 54

فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس آپ انہیں ان کی سر مستی (١٥) میں ایک وقت مقرر تک چھوڑ دیجئے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ یعنی عذاب یا کفر پر موت کے وقت تک، یہ تہدید ہے تعیین نہیں ہے۔ (قرطبی)