سورة المؤمنون - آیت 53
فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر انہوں نے آپس میں اپنے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کرلیے، ہر گروہ کے پاس جو دین ہے اس سے خوش ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
9۔ یعنی اپنے آپ کو برحق اور دوسرے کو باطل پرست سمجھتا ہے۔10۔ یعنی عذاب یا کفر پر موت کے وقت تک، یہ تہدید ہے تعیین نہیں ہے۔ (قرطبی)