سورة المؤمنون - آیت 47

فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

انہوں نے کہا، کیا ہم اپنے ہی جیسے دو انسان کے رسول ہونے پر ایمان لے آئیں، حالانکہ ان کی پوری قوم ہماری غلام ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ اصل میں لفظ ” عابدن“ کے معنی ہیں ” عبادت کرنے والے“ مگر یہ لفظ بندگی اور غلامی کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔