سورة المؤمنون - آیت 11
الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو جنت الفردوس کے وارث بنیں گے اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
8۔ حدیث میں ہے، ” جب تم اللہ سے جنت مانگو تو جنت الفردوس کی طلب کرو۔ اس لئے کہ وہ جنت کا سب سے اعلیٰ اور بہترین طبقہ ہے اور اسی سے جنت کے دریا نکلتے ہیں اور اسی کے اوپر رحمن کا عرش ہے۔ (ابن کثیر بحوالہ صحیحین) ایک مرتبہ حضرت عائشہ (رض) نے سورۃ مومنون کی یہ دس آیات تلاوت کر کے فرمایا : ” یہ تھا نبیﷺکا خلق۔ (شوکانی)