سورة الحج - آیت 69
اللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ تمہارے درمیان قیامت کے دن ان باتوں میں فیصلہ کردے گا جن میں تم دنیا میں اختلاف کرتے رہے تھے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
1۔ وہاں عقل کے اندھوں کو بھی معلوم ہوجائے گا کہ حق بات کیا تھی اور باطل کیا؟ جو شخص باطل پر جھگڑا کرے، اس کو سنجیدگی سے یہی جواب دینا چاہئے۔ (شوکانی )