سورة الحج - آیت 65

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَن تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کیا آپ نے دیکھا نہیں ہے کہ اللہ نے تم سب کے لئے زمین کی ہر چیز کو مسخر کردیا ہے اور کشتیوں کو مسخر کردیا جو سمندر میں اس کے حکم سے چلتی رہتی ہیں اور وہ ذات برحق آسمان کو زمین پر بغیر اس کی اجازت کے گرنے سے روکے رکھتا ہے، یقینا اللہ لوگوں پر بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے تم پر جو یہ احسانات فرمائے اور تمہاری زندگی کے لئے جو یہ اسباب فراہم کئے وہ اس وجہ سے نہیں ہیں کہ وہ تمہارا حاجت مند ہے بلکہ یہ سراسر اس کی شفقت و مہربانی کا کرشمہ ہے تمہارا اس پر کوئی زور نہ تھا کہ وہ چاہتا یا نہ چاہتا تم اس سے یہ اسباب حاصل کرلیتے۔ ف11۔ یعنی تمہیں زندگی بخشی۔