سورة الحج - آیت 63

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً ۗ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سے بارش (٣٣) برساتا ہے، پس زمین سرسبز و شاداب ہوجاتی ہے، بیشک اللہ بہت ہی باریک بیں، پوری خبر رکھنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ اسی طرح جو زمین آج کفر و شرکت کی بدولت ویران و بے رونق پڑی ہے اللہ تعالیٰ اسلام کی بارش برسا کر اسے سبزہ زار بنا دے گا۔8۔ اس سے اپنے بندوں کی کوئی چھوٹی سے چھوٹی مادی یا اخلاقی ضرورت پوشیدہ نہیں ہے۔ وہ اپنے کمال مہربانی اور باریک طریقوں سے ایسے انتظام فرماتا ہے کہ ہر بندہ کی ضرورت جو اس کے مناسب حال ہو، پوری ہو۔