سورة الحج - آیت 39
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جن مومنوں کے خلاف جنگ (٢٤) کی جارہی ہے انہیں اب جنگ کی اجازت دے دی گئی اس لیے کہ ان پر ظلم ہوتا رہا ہے اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
1۔ یعنی گو ان کی تعداد کم ہے اور بے سروسامان ہیں پھر بھی اللہ تعالیٰ ان کو تمام دشمنوں پر غالب کرسکتا ہے۔