سورة الحج - آیت 14

إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بیشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان (٧) لائیں گے اور عمل صالح کریں گے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، بیشک اللہ جو ارادہ کرتا ہے اسے کرگزرتا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4۔ یعنی وہ غیر محدود اختیارات کا مالک ہے کسی کو مجال نہیں کہ اس کے حکم میں چون و چرا کرسکے۔ (وحیدی)