سورة الأنبياء - آیت 102
لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا ۖ وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنفُسُهُمْ خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ لوگ اس کی آہٹ بھی نہیں سن پائیں گے اور جن نعمتوں کی خواہش کریں گے ان میں ہمیشگی کی زندگی گزاریں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9۔ ” اس میں جانا تو کجا“ یعنی جنت میں داخل ہونے کے بعد۔ کذاقال ابن عباس (رض)۔ (قرطبی)