سورة الأنبياء - آیت 98

إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمْ لَهَا وَارِدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بیشک تم لوگ (٣٥) اور تمہارے وہ معبود جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے جہنم کے ایندھن بنو گے، اس میں داخل ہوگے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5۔ مراد میں بت، شیاطین اور وہ تمام چیزیں جن کی مشرکین پوجا کرتے تھے۔ ف 6۔ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو مشرکین کہنے لگے کہ پوجاتو فرشتوں کی بھی ہوتی ہے اور عیسیٰ ( علیہ السلام) اور عزیر ( علیہ السلام) کی بھی تو کیا یہ بھی دوزخ میں جائیں گے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اگلی آیت İ إِنَّ ٱلَّذِينَ سَبَقَتۡ لَهُم ....الخĬنازل فرمائی۔ ابن اسحٰق کی روایت میں ہے کہ ایک شخص عبداللہ بن زبغریٰ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہی اعتراض کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص یہ چاہے کہ اللہ کی بجائے اس کی عبادت کی جائے وہ ان عبادت کرنے والوں کے ساتھ (جہنم میں) ہوگا۔ (ابن کثیر) معلوم ہوا کہ دوزخ میں وہی معبود (لوگ) جائیں گے جنہوں نے لوگوں کو شرک کی تعلیم دی ہوگی۔