سورة الأنبياء - آیت 92
إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بیشک یہ تمہاری جماعت (٣٣) ہے جو ایک جماعت ہے اور میں تم سب کا رب ہوں، پس تم لوگ صرف میری عبادت کرو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8۔ جس میں کسی نبی اور کسی شریعت کا اختلاف نہیں ہے سواسی کو اختیار کرنا اور اسی پر قائم رہنا تمہیں واجب ہے۔ مراد ہے مذہب توحید یعنی اسلام… یہاں ” امۃ“ کے معنی دین یا مذہب کے ہیں جیسا کہ سورۃ زخف (آیت 22) میں ہے۔ ” انا وجدنا اباونا علیٰ امۃ“ کہ ہم نے اپنے آبا و اجداد کو ایک امت (یعنی دین) پر چلتے پایا۔ (قرطبی، شوکانی)