سورة الأنبياء - آیت 49
الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَهُم مِّنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
ان لوگوں کے لئے جو اپنے رب سے اسے بغیر دیکھے ڈرتے تھے اور جو قیامت کے تصور سے کانپتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14۔ اس لئے وہ معصیت سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ اس روز تمام اعمال کا محاسبہ ہوگا اور ہر اچھے برے عمل کا بدلہ دیا جائے گا۔