سورة الأنبياء - آیت 45

قُلْ إِنَّمَا أُنذِرُكُم بِالْوَحْيِ ۚ وَلَا يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے رسول ! آپ کافروں سے کہہ دیجیے کہ میں تمہیں اللہ کی وحی کے ذریعہ ڈراتا ہوں اور بہروں کو جب ڈرایا جاتا ہے تو وہ پکار کو نہیں سن پاتے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7۔ یعنی میرا کام تو خدا کے حکم کے مطابق نہیں ہیں کہ عذاب سے متنبہ کرنا ہے۔ اگر تم میری بات نہیں سنو گے تو اس کا وبال تم پر ہوگا۔