سورة الأنبياء - آیت 36

وَإِذَا رَآكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي يَذْكُرُ آلِهَتَكُمْ وَهُم بِذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ هُمْ كَافِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب اہل کفر آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا صرف مذاق اڑاتے (١٥) ہیں، اور کہتے ہیں کہ کیا یہی وہ آدمی ہے جو تمہارے معبودوں کی برائی بیان کرتا ہے حالانکہ وہ کفار خود اللہ کے ذکر کے منکر ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی خود ان کی حالت قابل استہزا ہے۔ یہاں ” ذِكۡرِ ٱلرَّحۡمَٰنِ “ سے مراد قرآن بھی ہوسکتا ہے۔ (قرطبی)