سورة الأنبياء - آیت 26

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۚ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور انہوں نے کہا کہ رحمٰن نے اپنی اولاد (١٢) بنا رکھی ہے، وہ اس عیب سے پاک ہے، بلکہ (فرشتے) اس کے معزز بندے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 شرک کی تردید کے بعد اب ان لوگوں کے باطل عقیدہ کا رد کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالیٰ کے صاحب اولاد ہونے کے قائل تھے۔ اس خیال میں یہود و نصاریٰ کے علاوہ بعض قبائل عرب بھی گرفتار تھے جو فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔ (دیکھیے سورۃ صافات :158( کبیر)