سورة الأنبياء - آیت 21

أَمِ اتَّخَذُوا آلِهَةً مِّنَ الْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا انہوں نے مٹی کے ایسے معبود (١١) بنا لیے ہیں جو (مردوں کو) زندہ کرتے ہیں؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 یا کسی بے جان چیز میں) زندگی کی روح پھونک سکتے ہیں اگر ایسا نہیں تو پھر تم ان بتوں کو خدا کیوں مان رہے ہو۔ واضح رہے کہ ابتدا سورۃ سے یہاں تک تو نبوت کا ثبوت اور اس سلسلہ میں مخالفین کے شبہات کارد تھا۔ اب یہاں سے توحید کا بیان اور شرک کی تردید شروع ہو رہی ہے۔ (کبیر)