سورة طه - آیت 123

قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اللہ نے کہا تم دونوں جنت سے نیچے (٥٤) (زمین پر) چلے جاؤ، تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے، پس اگر تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آئے، تو جو شخص میری ہدایت کی اتباع کرے گا وہ دنیا میں گمراہ نہیں ہوگا، اور نہ آخرت میں تکلیف اٹھائے گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی تمہاری اولاد میں باہم دشمنی رہے گی۔ ف 6 معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق زندگی گزارنا دنیا و آخرت دونوں کو بنا لینا ہے۔