سورة طه - آیت 93
أَلَّا تَتَّبِعَنِ ۖ أَفَعَصَيْتَ أَمْرِي
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہ آپ میرے پیچھے نہ آئے، کیا آپ نے میرے حکم کی مخالفت کی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یا ” تو نے میرے طریقہ پر عمل کیوں نہ کیا“ اور وہ یہ کہ انہیں مارپیٹ کر درست کرتا اور شرک سے باز رکھتا۔ ف 7 حکم سے مراد وہ حکم ہے جو حضرت موسیٰ کوہ طور پر جاتے وقت حضرت ہارون کو دے گئے تھے جس کا بیان سورۃ اعراف میں ہے کہ اخلقنی فی قومی واضلح ولاتتبع سبیل المفسدین یعنی میری قوم میں میرا جانشین رہنا ان کی اصلاح کرتے رہنا اور فسادیوں کے راستہ کی پیروی نہ کرنا۔ (آیت 142)