سورة طه - آیت 75
وَمَن يَأْتِهِ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ فَأُولَٰئِكَ لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جو شخص اس کے سامنے مومن کی حیثیت سے آئے گا، عمل صالح کئے ہوگا، تو انہیں بلند درجات ملیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا : جنت کے سو درجے ہیں۔ ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین اور آسمان کے درمیان (مسند احمد) صحیحین میں ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا :” اعلی علیین والے اپنے سے اوپر والوں کو یوں دیکھیں گے جیسے تم افق میں غروب ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو۔ (ابن کثیر)