سورة طه - آیت 70

فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ هَارُونَ وَمُوسَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس تمام جادوگر سجدے (٢٥) میں گر گئے اور پکار اٹھے کہ ہم ہارون و موسیٰ کے رب پر ایمان لے آئے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 القی (گرا دیئے گئے) یعنی بے ساختہ اور اس سرعت سے سجدہ میں گر پڑے جیسے کسی چیز نے انہیں گرا دیا۔ (کبیر)