سورة طه - آیت 69

وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا ۖ إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ ۖ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور آپ کے دائیں ہاتھ میں جو لاٹھی ہے اسے زمین پر ڈال دیجئے وہ ان کے تمام بناوٹی سانپوں کو ہڑپ جائے گی انہوں نے جو بنایا ہے وہ ایک جادوگر کا مکر و فریب ہے اور جادوگر جدھر سے آئے کامیاب نہیں ہوگا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی چاہے وہ کیسی ہی آن بان اور شان و شوکت سے آئے اسے کبھی غلبہ نصیب نہیں ہو سکتا۔