سورة طه - آیت 15
إِنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيهَا لِتُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بیشک قیامت (٦) آنے والی ہے، میں اسے چھپائے ہی رکھوں گا، تاکہ ہر شخص کو اس کے کئے کا بدلہ دیا جائے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی قیامت کے آنے کا وقت اس لئے پوشیدہ رکھا گیا ہے کہ جس آزمائش کے لئے انسان کو دنیا میں بھیجا گیا ہے اس کا مدعا پورا ہو اور ہر شخص کو اپنے کئے کا ٹھیک ٹھیک بدلہ ملے گویا اس کے مخفی رکھنے کی حکمت ” سعی کی جزا“ ہے۔ اس صورت میں ” لِتُجۡزَىٰ “ جار مجرور ” أُخۡفِيهَا “ کے متعلق ہوگا نہ کہ ” ءَاتِيَةٌ “ کے (شوکانی)