سورة مريم - آیت 95
وَكُلُّهُمْ آتِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَرْدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور سب کے سب قیامت کے دن اس کے سامنے تنہا آئیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 نہ کسی کے ساتھ اس کا کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی مال و اسباب جیسا کہ فرمایا :İيَوۡمَ لَا يَنفَعُ مَالٞ وَلَا بَنُونَĬ (شعرا: 88)