سورة مريم - آیت 92

وَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور رحمٰن کے لئے یہ مناسب ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے لئے کسی کو لڑکا بنائے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی ناممکن اور محال ہے اس لئے کہ اولاد ہم جنس ہوتی ہے اور اللہ کا کوئی ہم جنس نہیں یا پھر اولاد کمزوری میں سہارے کے لئے ہوتی ہے اور اللہ اپنی ذات اور صفات میں ہر ایک سے بے نیاز ہے وہ ہمیشہ سے عزیز و غالب ہے اور ہمیشہ عزیز و غالب رہے گا۔ (کبیر)