سورة مريم - آیت 81
وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لِّيَكُونُوا لَهُمْ عِزًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور انہوں نے اللہ کے سوا بہت سے معبود بنا لیے (٤٩) تاکہ وہ (روز قیامت) ان کی حمایت کریں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 انکار اس معنی میں کرینگے کہ وہ کہیں گے ہم نے کبھی ان سے نہیں کہا تھا کہ ہماری عبادت کرو اور نہ ہمیں یہ خبر تھی کہ وہ ہماری عبادت کر رہے ہیں۔