سورة مريم - آیت 69
ثُمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَٰنِ عِتِيًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پھر ہر جماعت میں سے ہم ایسے لوگوں کو جدا (٤٣) کریں گے جو اللہ سے سرکشی میں زیادہ تیز تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی ہر باغی گروہ میں سے اس کے لیڈر اور پیشوا کو جس نے اسے کفر و شرک میں پھنسایا اور خدا کے مقابلے میں سرکشی کی راہ دکھائی، نکال کر الگ کھڑا کرینگے اور ایسے لوگوں کو سب سے پہلے جہنم میں جھونکیں گے۔ ان کے بعد ان کے متبعین کی باری آئے گی۔ یاد رہے کہ یہاں ” عِتِيّٗا “ کا لفظ ” عُتُوٌّ“ کے مثل مصدر ہے۔ (شوکانی)