سورة مريم - آیت 38

أَسْمِعْ بِهِمْ وَأَبْصِرْ يَوْمَ يَأْتُونَنَا ۖ لَٰكِنِ الظَّالِمُونَ الْيَوْمَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جس دن (٢٠) وہ لوگ ہمارے سامنے آئیں گے اس دن ان کی سماعت اور بینائی کس قدر تیز ہوگی، لیکن ظالم لوگ آج کے دن کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی آج تو حق سے بہرے اور اندھے ہو رہے ہیں مگر آخرت میں ان کے کان اور آنکھیں خوب کھلی ہوں گی اورİ ‌رَبَّنَآ ‌أَبۡصَرۡنَا وَسَمِعۡنَا Ĭكہیں گے مگر اس وقت کا دیکھنا اور سننا کسی کام نہ آسکے گا۔( ابن کثیر)