سورة مريم - آیت 35
مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ ۖ سُبْحَانَهُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اپنے لیے کوئی لڑکا (١٧) بنائے وہ ہر عیب سے پاک ہے جب کسی چیز کا فیصلہ کردیتا تو صرف اتنا کہتا ہے کہ ہوجا پس وہ چیز ہوجاتی ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12 جسے یہ قدرت حال ہو کہ کلمہ کن سے ہر چیز وجود میں لا سکتا ہو اسے ییٹا بنانے کی کیا ضرورت اور پھر جب اللہ جلہ کی شان یہ ہے تو حضرت عیسیٰ کو بغیر باپ کے جنم دے سکتا ہے۔ (کبیر)