سورة مريم - آیت 33

وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور مجھ پر اللہ کی سلامتی رہی، جس دن میں پیدا ہوا اور اس دن بھی رہے گی جب میں مروں گا اور جب دوبارہ اٹھایا جاؤں گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی پیدائش سے موت تک اور موت سے قیامت تک میں اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہوں گا۔