سورة مريم - آیت 16
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور آپ قرآن میں مریم (٨) کا ذکر بھی کیجئے، جب وہ اپنے گھر والوں سے دور مشرق کی جانب ایک چلی گئی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 حضرت زکریا کے قصہ کی مناسبت سے حضرت مریم کا قصہ ذکر فرما دیا( دیکھیے سورۃ آل عمران رکوع 5) ف 3 عبادت کے لئے یا حیض سے طهارت حاصل کرنے کیلئے حضرت ابن عباس فرماتے ہیں ” مجھے خوب معلوم ہے کہ نصاریٰ نے مشرق کو اس آیت کی وجہ سے قبلہ بنایا ہے۔(ابن جریر )جیسا کہ شاہ صاحب نے بھی لکھا ہے : وہ مکان مشرق میں تھا اب نصاریٰ مشرق کو قبلہ ٹھہراتے ہیں۔ (موضح)