سورة مريم - آیت 9

قَالَ كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ وَقَدْ خَلَقْتُكَ مِن قَبْلُ وَلَمْ تَكُ شَيْئًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(فرشتے نے) کہا، ایسا ہی ہوگا (٥) آپ کا رب کہتا ہے کہ یہ کام میرے لئے بالکل آسان ہے اور اس کے قبل میں نے آپ کو پیدا کیا ہے، جب آپ کچھ بھی نہیں تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف7 یعنی تیرے بڑھاپے اور تیری بیوی کے بانجھ پن کے باوجود تیرے ہاں لڑکا پیدا ہوگا۔