سورة مريم - آیت 4

قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کہا، میرے رب ! میری ہڈی کمزور ہوگئی اور سر کے بال سفید ہوگئے اور میرے رب ! تجھ سے دعا کر کے میں کبھی اس کے اثر سے محروم نہیں رہا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی تو نے ہمیشہ میری وہ قبول فرمائی تو اب آخری وقت اور بڑھاپے کے عالم میں طمع پیدا ہوئی کہ تجھ سے دعا کروں۔