سورة الكهف - آیت 96
آتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا سَاوَىٰ بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انفُخُوا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَعَلَهُ نَارًا قَالَ آتُونِي أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
مجھے لوہے کی اینٹیں دو، یہاں تک کہ جب دونوں پہاڑوں کے درمیان کا حصہ اوپر تک برابر کردیا، تو کہا کہ اب اس میں آگ دھونکو، جب اسے آگ بنا دیا تو کہا کہ مجھے پگھلا ہوا تانبا دو تاکہ اس پر ڈال دوں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی پتھر اور اینٹ کی بجائے میں تمہیں لوہے کی دیوار بنا کر دوں گا میرے لئے لوہے کے تختے مہیا کردو۔ ف 5 تانبا اس لئے پگھلا کر ڈالا کہ درزوں میں بیٹھ جائے اور ساری دیوار جم کر ایک پہاڑ کی مانند ہوجائے۔ صاز موضح)