سورة الكهف - آیت 15

هَٰؤُلَاءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً ۖ لَّوْلَا يَأْتُونَ عَلَيْهِم بِسُلْطَانٍ بَيِّنٍ ۖ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہماری اس قوم نے اللہ کے سوا دوسرے معبود (٨) بنا لیے ہیں تو ان کے معبود ہونے کی کوئی صریح دلیل کیوں پیش نہیں کرتے، پس اس سے بڑح کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 اور جب سند نہیں ملاتے تو معلوم ہوا کہ اپنے دعویٰ میں سراسر جھوٹے ہیں۔ ف 4 یعنی کسی دوسرے کو اس کا شریک قرار دے حالانکہ اس نے کسی کو اپنا شریک نہیں بنایا۔