سورة الكهف - آیت 10

إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جب ان نوجوانوں (٥) نے غار میں پناہ لے لی تو کہا، اے ہمارے رب ! تو ہمیں اپنی رحمت عطا کر، اور ہمیں ہمارے معاملے میں راہ راست پر رکھ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 تاکہ اپنی قوم کے فتنے سے اپنے دین کو محفوظ رکھ سکیں اور ان کی قوم کو پتا نہ چل سکے کہ وہ کہاں گئے؟ ف 8 یا ” ہماری عاقبت بخیر کر۔“ (ابن کثیر)