سورة الإسراء - آیت 80

وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور آپ کہیے کہ اے میرے رب ! مجھے عمہد طریقہ سے (مدینہ) پہنچا دے (٤٩) اور مجھے عمدہ طریقہ سے (مکہ سے) رخصت کردے اور تو میرے لیے اپنے پاس سے مدد کرنے والی قوت مہیا کردے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 معلوم ہوا کہ یہ آیت اس وقت اتری جب آنحضرت کو ہجرت کا حکم دیا گیا چنانچہ آپ آبرو مندانہ طور پر مدینہ وارد ہوئے۔ انصار سے دین کی مدد بھی ہوئی۔ (کذا فی الموضح)