سورة الإسراء - آیت 76

وَإِن كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا ۖ وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلَافَكَ إِلَّا قَلِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور قریب تھا کہ کفار آپ کو سرزمین مکہ (٤٦) میں رہنے سے گھبرا دیتے تاکہ آپ کو وہاں سے نکال دیں، اگر ایسا ہوتا تو وہ لوگ آپ کے بعد وہاں تھوڑی مدت رہ پاتے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 چنانچہ بعد میں جب آنحضرت ہجرت کر کے مدینہ چلے آئے تو ڈیڑھ سال کے بعد ان کے بڑے بڑے سردار بدر میں مارے گئے اور اس کے پانچ چھ سال بعد خود مکہ بھی فتح ہوگیا جس سے ان کی تمام شان و شوکت اور حکومت خاک میں مل گئی۔ (ابن کثیر)