سورة الإسراء - آیت 41
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُوا وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا نُفُورًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے اس قرآن میں (حق بات کو) مختلف انداز (٢٨) میں بیان کیا ہے تاکہ کفار مکہ نصیحت حاصل کریں، مگر یہ چیز ان کی نفرت کو بڑھا دیتی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 حق بات سننی بھی نہیں چاہتے۔ ماننا کیسا؟