سورة الإسراء - آیت 37
وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۖ إِنَّكَ لَن تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَلَن تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور زمین پر اکڑ (٢٦) کر نہ چلئے، آپ یقینا زمین کو پھاڑ نہیں دیجئے گا اور نہ پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ جائے گا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ اکڑ کر چلنا کبیرہ گناہ ہے۔ صاحب روح لکھتے ہیں کہ اس زمانہ میں تو جسے دو مسئلے آتے ہوں یا اس کے سامنے دو طالب علم بیٹھے ہوں وہ بھی اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے اور نہایت تکبر سے چلتا ہے۔