سورة الإسراء - آیت 31

وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ ۚ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْئًا كَبِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور تم لوگ اپنی اولاد (٢٠) کو محتاجی کے ڈر سے قتل نہ کرو انہیں اور تمہیں ہم روزی دیتے ہیں، بیشک انہیں قتل کرنا بڑا گناہ ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 چاہےا نہیں زندہ دفن کر کے جیسا کہ زمانہ جاہلیت میں بعض عرب قبائل کیا کرتے تھے اور چاہے ایسے مصنوعی طریقہ اختیار کر کے ان کی پیدائش کو ہی روک دیا جائے جیسا کہ منصوبہ بندی اور برتھ کنٹرول کو یہ بھی خَشۡيَةَ إِمۡلَٰقٖ کے پیش نظر’’ وادخفی‘‘ کی ایک صورت ہے۔ ف 14 یعنی قطع نظر اس سے کہ رازق سب کا اللہ تعالیٰ ہے یہ فعل بذات خود بہت بڑا گناہ بھی ہے۔