سورة الإسراء - آیت 17

وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُونِ مِن بَعْدِ نُوحٍ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے نوح کے بعد بہت سی قوموں کو ہلاک (١١) کردیا، اور آپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے خوب واقف ہے اور انہیں اچھی طرح دیکھ رہا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی ان امتوں پر جو تباہی آئی وہ اسی قاعدہ اور عام اصول کے تحت آئی۔ کوئی امت بے قصور نہیں پکڑ گی۔ (انعام 131) ف 7 اس سے کسی کا بگاڑ اور شرارت پوشیدہ نہیں ہے۔ اس سے مقصود کفار قریش کو متنبہ کرنا ہے کہ تم بھی اگر محمد ﷺ کی تکذیب کرو گے اور زمین پر فسق و فجور کا ارتکاب کرو گے تو جس طرح پہلی امتوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اسی طرح تم بھی تباہ کردیئے جائو گے۔ پس ابھی وقت ہے کہ اپنی اصلاح کرلو۔