سورة الإسراء - آیت 2
وَآتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ أَلَّا تَتَّخِذُوا مِن دُونِي وَكِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب (٢) (تورات) دی اور اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنایا (اور ان سے کہا) تم سب میرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہ بناؤ۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 آسان کے عجائبات جیسے جنت دوزخ بیت المعمور وغیرہ جن کا حادیث میں ذکر آیا ہے۔ ف 6 یعنی جس طرح آنحضرت کو معراج کا شرف بخشا اسی طرح ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو الکتاب (توراۃ) سے نوازا۔