سورة النحل - آیت 97
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو کوئی مرد یا عوعرت نیک کام (٦٢) کرے گا، درآنحلیکہ وہ مومن ہوگا تو اسے ہم پاکیزہ اور عمدہ زندگی عطا کریں گے، اور ان کے اعمال سے زیادہ اچھا بدلہ انہیں دیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 پاک زندگی میں حلال روزی قناعت سچی عزت سکون و اطمینان دل کی تو نگری اللہ کی محبت اور لذت سبھی چیزیں شامل ہیں۔ مطلب یہ کہ ایمان اور عمل صالح سے اخروی زندگی ہی نہیں بلکہ دنیوی زندگی بھی نہایت سکھا اور چین سے گزرے گی۔ شوکانی)