سورة النحل - آیت 88
الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جن لوگوں نے کفر (٥٤) کیا اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا ہم انہیں عذاب بالائے عذاب دیں گے، اس لئے کہ وہ (زمین میں) فساد پھیلاتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 کیونکہ ان کا جرم بھی اسی نوعیت کا ہوگا۔ انہیں ایک عذاب تو خود کافر رہنے کا دیا جائے گا اور دوسرا عذاب اس چیز کا کہ انہوں نے دوسروں کو بہکایا اور انہیں اللہ کی راہ سے روکا۔ (قرطبی)