سورة النحل - آیت 78

وَاللَّهُ أَخْرَجَكُم مِّن بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ (٤٩) سے جب نکالا تو تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے، اور اس نے تمہارے لئے کان، آنکھیں اور دل بنایا تاکہ تم شکر ادا کرو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی اس خدا کا شکر کرو جس نے تمہیں بے بہا نعمتیں عطا فرمائیں اور اس کے سوا کسی کو نہ پوجو۔ (وحیدی)