سورة النحل - آیت 57
وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَنَاتِ سُبْحَانَهُ ۙ وَلَهُم مَّا يَشْتَهُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور وہ اللہ کی بیٹیاں (٣٢) ثابت کرتے ہیں، اس کی ذات اس سے پاک ہے، اور اپنے لئے وہ چیز جس کی وہ خواہش کرتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 نہ اس کا کوئی بیٹا ہے اور نہ بیٹی۔ ف 3 یعنی خدا کے لئے تجویز بھی کرنے لگے ہیں تو بیٹیاں حالانکہ اپنے لئے ان کو ناپسند کرتے ہیں اور جب مانگتے ہیں تو بیٹے۔ (شوکانی)